سکھر (صباح نیوز) سکھر کے علاقہ پنوں عاقل میں 2 روز قبل مضر صحت کھانا کھانے سے مزید 2 افرادجاں بحق ہوگئے، اس طرح ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی۔ مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو سکھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اعجاز احمد کے 2 بیٹے دم توڑ گئے جبکہ اعجاز احمد اور اس کے 2 بیٹوں کو کراچی کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اعجاز احمد اور ایک بیٹا شمس دم توڑ گئے جبکہ ایک بیٹا ابھی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج ہے۔