حکومت کاروبار کرنے والوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کررہی ہے، حماد اظہر

146

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت کاروبار کرنے والوں کے لیے اچھا ماحول پیدا کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ہمارا سب سے زیادہ انحصار اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) ہے، ایس ایم ایز جی ڈی پی کا 40 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے نئے آئیڈیاز لائے جائیں، جب تک اسمال انڈسٹریز فروغ نہیں پائیں گی، اس وقت تک بڑے صنعتی یونٹس بھی ترقی کی منازل طے نہیں کر پائیں گے، ملک میں جتنے بھی بڑے صنعتکار ہیں وہ سب ایس ایم ایزکی پیداوار ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے کافی متاثر ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 70 فیصد لوگ زراعت سے منسلک ہیں، جن پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر پڑتا ہے، موجودہ حکومت موسمیاتی تبدیلی پر کافی کام کر رہی ہے۔