تنخواہ نہ ملنے پر ایچ ڈی اے انتظامیہ کیخلاف پٹیشن دائرکرنے کا فیصلہ

47

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے مہران یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری اسلم عباسی نے کہا کہ یونین اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے 5 ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ادارے کی انتظامیہ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرے گی۔ وہ یونین کے لطیف آباد میں یونین چیئر ارشاد علی کی سربراہی میں ہونے میں والے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم انتظامیہ نے تین ماہ کی ریکوری جو کہ دس کروڑ سے زائد بنتی ہے، رین ایمرجنسی کے نام پر شاہانہ انداز میں خرچ کرکے واسا کے محنت کشوں کا معاشی قتل عام کیا ہے۔ اس وقت واسا کے محنت کش پانچ کی تنخواہوں اور پنشنرز پنشن جبکہ ورک چار ملازمین آٹھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، ان کو آخری بار ماہ جولائی کے شروع اپریل تک کی تنکواہیں ادا کی گئی تھیں، اس کے بعد کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کررہی۔ ہم ادارے کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر ملازمین انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گے۔