پی ٹی سی ایل اور ایل ڈی اے کی لاہور کے انڈر پاسِز کی آرائش کے لیے یادداشت پر دستخط

291

 

کراچی

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے وزیرِ اعظم کے وژن کے تحت لاہور میں 19 انڈر پاسِز کی آرائش اور تعمیرِ نَو کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت ایم اآئی یو پر دستخط کیے ہیں۔
محمد عثمان معظّم، ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے، اور سیّد مظہر حُسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے لاہور میں وزیرِ اعلیٰ کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس مو قع پر عثمان بزدار، وزیر اعلی، پنجاب اور سیدشہزاد شاہ،ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ،مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن، پی ٹی سی ایل، بمعہ ایل ڈی اے اور پی ٹی سی ایل کے سینئر افسران کے ہمراہ موجود ہیں۔
پی ٹی سی ایل اور ایل ڈی اے نے لاہور میں انڈر پاسِز کی آرائش کی ایک کاوِش کے لیے اشتراک کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کے جمالیاتی منظر کو بہتر بنانا اور ہمارے قومی ہیروز کو ان کی انتھک محنت اور خدمات کے لیے خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
اس موقع پر محمد عثمان معظّم، ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے، نے کہا، ”انفراسٹرکچر کی ترقی اور معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ایل ڈی اے لاہور کو ایک جدید میگا سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

شہر کی آرائش کے مقصد سے نئے تعمیر شدہ انڈر پاسِز میں رنگ وحُسن کے اضافے کے لیے ایل ڈی اے نے کمپنیوں کو اشتراک کی دعوت دی۔ ہمیں خوشی ہے کہ قومی ہیروز کے اعزاز میں شروع کیے گئے اس پراجیکٹ کے لیے پی ٹی سی ایل جیسا ادارہ ہمارا پارٹنر بنا ہے۔“
اس موقع پر سیّد مظہر حُسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے کہا، ”لاہور کو ایک جدید اور صاف ستھرا شہر بنانے کے مقصد سے ایل ڈی اے کے ساتھ اشتراک پر ہمیں فخر ہے۔ لاہور پاکستان کا دل ہے اور باغات اور شان و شوکت والا شہر کہلاتا ہے، چنانچہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس کے منظر اور حُسن میں مزید اضافہ کریں۔“
پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں وزیرِ اعظم کی’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ مہم کے تحت وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات کی تزئین و آرائش اور وہاں شجرکاری ہے تاکہ جنگلات کی وسعت میں اضافہ ہو اور مُلک کے شہری و دیہاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے مسئلے سے نمٹا جائے۔
پی ٹی سی ایل ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے ماحولیاتی اور مُلکی انفراسٹرکچر کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔