مصباح کےقتل میں ملوث ملزمان گرفتار

82

کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفرمہیسمر نے دعوی کیا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ مصباح کےقتل میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔

کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کی طالبہ مصباح کےقتل میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ مقتولہ سے  چجھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا ہے ۔

اظفرمہیسمر نےبتایا کہ دوران تفتیش ملزم نےپولیس اہلکاروں اورلسانی بنیادوں پرلوگوں کے قتل کا انکشاف کیا  ہے، پرول پر رہائی کے بعدملزم کوعباسی شہیدمیں بطور ہیلپرنوکری دی گئی ،جبکہ دوسری کارروائی میں سولجر بازار سے ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار کیا ہے جس نے 111 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل 3 بار جیل جاچکا ہے جبکہ ملزم کا تعلق افغانی گینگ سے ہے۔

واضح  رہے کہ میڈیکل کی طالبہ مصباح کو گزشتہ روز موچی موڑکے نزدیک موبائل  ڈکیتی کی مزاحمت پر گولی مار کرقتل کردیا گیا تھا۔