ہڑتالی  ڈاکٹروں  کا  ‘آزادی  مارچ’  میں  شرکت  کا  اعلان

114

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈ یکل اسٹاف کی ہڑتال کا سلسلہ سولہویں دن میں شامل ہوچکا ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے سرکاری اسپتالوں سمیت نجی کلینکس بھی بند کر دیے گئے ہیں جس سے صوبے بھر میں مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چیئر مین گریند ہیلتھ الائنس نے کہا کہ انسداد  ڈینگی سمیت دیگر مہمات کا بائیکاٹ کریں گے،  20  سے  25  اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، ہڑتالی ڈاکٹروں نے جے یو آئی  (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔

پولیس کی جانب سے طبی عملے پر ہونے والے تشدد اور ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف جاری ہڑتال اور احتجاج  میں روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔