پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے، چئیرمین سینیٹ

129

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق چاہتاہے۔

اسلام آباد میں ناروےکےسفیرایرکسن یلگونرنے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں میں باہمی دلچسپی کےامورسمیت اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ سفارتکاری اورتعاون کےذریعےعوامی سطح پر دونوں  ممالک  میں روابط کوبڑھایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیرکےمسئلےکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق چاہتاہے۔

سفیر ایرکسن یلگونر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ہمارے لئےبھی تشویش کا باعث ہے۔ پاکستان اور ناروے فٹ بال  ایسوسی  ایشن  ایک  دوسرے سے معاونت  کرسکتے ہیں۔