دردانہ صدیقی و دیگر کشمیر مارچ میں خواتین شرکاء کی قیادت کریں گی

59

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) کشمیر مارچ میں جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی،ناظمہ سندھ تسنیم،غزالہ زاہد،مہناز خان نائبین صوبہ خواتین کی قیادت کرینگی۔ انھوں نے ناظمات، نگرانات و ذمہ داران خواتین کی ادارہ جات، اسکول کالجزاور گھر گھر ملاقاتوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عظیم الشان کشمیرمارچ میں خواتین و بچوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جبکہ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر بھی کشمیر مارچ کی قیادت کریں گے۔