سکھر (نمائندہ جسارت) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف سول سوسائٹی کی جانب سے جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین میں بچے بڑے تمام عمر کے لوگ شامل تھے۔ شرکا نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور بینر اٹھا کر کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی اور پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، ہم لیکر رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستانی قوم آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہے۔