بھارتی دہشت گردوں کی درندگی سے لاکھوں جانیں ضائع ہوچکیں

47

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سنی علما کونسل کے رہنما عبدالصمد حیدری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے مظالم کی انتہا اور اقوام عالم امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، بھارتی دہشت گردوں کی درندگی سے اب تک لاکھوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں، کشمیری کرفیو میں محصور ہیں، بہنوں، بیٹیوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں، کوئی پرسان حال نہیں لیکن پاکستانی قوم اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ خون کے آخری قطرے تک شہیدوں کے خون سے وفا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خلوص نیت سے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے لیکن مودی دہشت گرد انتہا پسندی پر قائم ہے۔ انہوں نے اقوام عالم سے کہا کہ وہ مودی کی دہشت گردی کا نوٹس لے۔