حیدرآباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے زیراہتمام ہونے والے آزادی کشمیرمارچ میں آزادکشمیر کاطویل ترین پرچم بھی شرکا نے ہاتھوں میں اٹھارکھاتھا۔دکانداروں نے مارچ کے شرکا پر پھولوں کی پتیا ں نچھاورکیں اور ہاتھ ہلاکر اہل کشمیر کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااظہارکیا۔خواتین کے ساتھ بچوں اوربچیوں نے کشمیر یوں سے اظہاریکجہتی کے لیے پرچم ،پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔