جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا دھرنادوسرے ہفتے میں داخل

59

مظفر آباد (خبر ایجنسیاں) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوجی چوکیوں کے سامنے دھرنا دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے ۔ دھرنے کے شرکا مسلسل کشمیر کی آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں ۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کےصدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کی جانب سے حکومت کو کنٹینر اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہونے کے بعد کل لبریشن فرنٹ کے کارکنان کی جانب سے آگے بڑھنے کی صورت میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان بڑے تصادم کا خطرہ ہے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس اہلکاروںکی بڑی تعداد دھرنا کے اردگرد گزشتہ 8دنوں سے مورچہ زن ہے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے نمائندوں سے ہی مذاکرات کریں گے اس کے علاوہ حکومت کو آپشن دے رکھا ہے کہ وہ رکاوٹیں ہٹائے اور ہمیں ایل عبور کرنے دے ۔