حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدر آباد محمد عباس بلوچ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو حیدر آباد سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کیخلاف کئی موثر اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود شہر اور گرد ونواح میں تجاوزات اب بھی موجود ہیں۔