کنٹرول لائن پر بھارت کی حرکات بڑح رہی ہیں،وزیر آزاد کشمیر

78

مظفرآباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن بھارت کی حرکات بڑھ رہی ہیں جو پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان اسپتال کا دورہ کیا اور زبھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور امدادی رقومکے چیک بھی تقسیم کیے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے غیور عوام کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جو تحریک آزادی میں خون دے کر حصہ ڈال رہے ہیں ، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کی کھلم کھلاخلاف ورزیاں کر رہی ہے اور سویلین آبادی پر اسنائپر گن اور کلسٹر ایمونیشن استعمال کررہی ہے جو عالمی قوانین کے تحت ایک کرائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کنٹرول لائن پر کشیدگی کا ماحول پیدا کر رہا ہے اورکشمیر کے دونوں حصوں میں کھلے عام دہشت گردی کر رہا ہے ،اُسے بھاری قیمت چکانے پڑے گی ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر