پی ٹی آئی حکومت اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے، بلاول بھٹو

100

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیر جمہوری حکومت کے خلاف جدو جہد کا آغاز ہوگیا ہے، پی ٹی آئی حکومت اور سہولت کاروں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کیلیے نکلیں گے، کراچی میں جلسہ کریں گے اور کراچی سے کشمیر تک عوام کا پیغام لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے طوفان سے عام آدمی پریشان ہے، سرکاری ادارہ ہو یا نجی ہر جگہ نوجوانوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، گیس اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم دھاندلی کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ، کوشش کی جا رہی ہے 17اکتوبرکے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ہاتھ باندھے جائیں۔