وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ اگر کسی کے جائز مسائل ہیں تو ان کو حل کرنے کیلیے تیار ہیں، ڈاکٹروں کو جو بھی مسائل درپیش ہیں وہ آئیں اور مذاکرات کریں،لوگوں کو نہ رگڑیں۔
وزیر اعلی خیبر پختون خوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرانا نظام فیل ہو چکا ہے،ہم ہر محکمے میں ضروری اصلاحات لائیں گے، وزیراعظم عمران خان ہی غریب کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار سال تحریک انصاف کی حکومت کے ہیں اورحکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی 18روز سے زائدجاری ہڑتال اور دھرنے سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔