بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھاہے،جنرل زبیرمحمود حیات

127

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارتی معاشرہ انتہا پسندی کی طرف جا رہا ہے، بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نےکہا کہ بھارت کا بڑھتا جنگی جنون دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بھارت دنیا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ کر رہا ہے، بھارت دنیا کے بڑے اسلحہ خریداروں میں شامل ہے، بھارت کے دفاعی بجٹ کا بڑھنا جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی کیلئےچیلنج کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہندوتوا نظریہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی معاشرہ انتہا پسندی کی طرف جا رہا ہے،بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارتی مسلمان بھی مدد کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ عالمی سطح پر معاشی، طبقاتی تفریق بڑھ رہی ہے، پاپولر ازم اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندانہ سوچ بھی المیہ ہے، عالمی گورننس اور معیشت ترقی کی مراحل طے کررہی ہے جبکہ پاکستان کی  معاشی صورتحال توجہ کی طلبگارہے۔

جنرل زبیرمحمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  بھارت نے کشمیرمیں ظلم و ستم کابازارگرم کررکھاہے، بھارتی معاشرہ انتہاپسندی کی طرف جارہا ہے، بھارت دنیا میں ہتھیاروں کی مسلسل دوڑمیں اضافہ کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے، جس سے جنوبی ایشیاکےامن واستحکام کونئےچیلنجزدرپیش ہیں۔