شوہر کی جانب سے دھمکیوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، صاحب خاتون کا مطالبہ

51

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے گوٹھ سنجر ملاح کی رہائشی صاحب خاتون نے پریس کلب حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی 2005ء میں ضمیر ماچھی سے ہوئی تھی جس سے ان کے چار بچے ہیں ، انہوں نے کہاکہ تین سال قبل ان کے شوہر نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے بیدخل کردیا اور طلاق دے دی جس کے بعد میں نے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے بچوں کے خرچے کے لیے پیسے مقرر کیے لیکن میرا سابقہ شوہر خرچے کے پیسے نہیں دے رہا۔ جانی تحفظ فراہم کیا جائے۔