حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) میہڑ کے رہائشی غلام سرور نے اپنے گھر پر قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے بااثر شخص ذوالفقار علی سیال نے 19 سال سے ان کے گھر پر قبضہ کیا ہو اہے ، جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے انتظامیہ کے افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کیا لیکن انتظامی افسران ریکارڈ دینے کو تیار نہیں۔