آصف علی زرداری کی جیل سے اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد

209

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کوجیل سےاسپتال  منتقل  کرنےسےمتعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ عدالتی دائراختیار میں نہیں، متعلقہ فورمز سےرجوع کیاجائے۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیر  نے تین صفحات پر مشتمل  فیصلہ جاری کیا جس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدرکی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیےجائیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالت کےپاس اسپتال کوسب جیل قراردینےکاکوئی اختیارنہیں ہے لہذٰا متعلقہ فورمز سےرجوع کیاجائے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی  زرداری نے  جیل سے  اسپتال منتقل  کرنےکی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کوجیل سےاسپتال  منتقل  کرنےسےمتعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ عدالتی دائراختیار میں نہیں، متعلقہ فورمز سےرجوع کیاجائے۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیر  نے تین صفحات پر مشتمل  فیصلہ جاری کیا جس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدرکی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیےجائیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالت کےپاس اسپتال کوسب جیل قراردینےکاکوئی اختیارنہیں ہے لہذٰا متعلقہ فورمز سےرجوع کیاجائے۔

14 اکتوبر

آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم سابق صدر آصف علی زرداری کو بیماری کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم آصف علی زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لیے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا۔ یہ لوگ ایک دن پمز لے کر گئے مگردوسرے ہی دن جیل واپس منتقل کر دیا۔

آصف علی زرداری کی جان کو خطرہ ہے، طبی سہولیات ملنا ان کا حق ہے۔زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ اسپتال نہیں پہنچا سکیں گے۔ اڈیالہ جیل سے اسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن قانونی حق ملنا چاہیے۔ 2 ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت تو دیں۔ ہمارے لوگ جیل کے باہر اپنا خیمہ لگا لیں گے ، صرف صبح اور شام اندر جا کر چیک کریں گے۔