وزیراعظم کی مذاکراتی ٹیم مضحکہ خیز ہے، مریم اورنگزیب

140

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مذاکراتی ٹیم مضحکہ خیز ہے، موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کا روزگار اور کاروبار سب کچھ بند کردیا ،حکومت نےاب تک عوام کے لئے  کچھ بھی نہیں کیا۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ترجمان مریم اوریگزیب نے کہا کہ حکومت اپنی نالائقی کی وجہ سےکوئی نیامنصوبہ شروع نہ کرسکی۔ جوبھی عوام کی آوازاٹھائےگاتمام سیاسی جماعتیں ان کےساتھ کھڑی ہونگی۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  دھرنے کے لیے کنٹینر اور کھانے کی پیشکش کرنےوالےآج مذاکرات کررہےہیں، وزیراعظم کی مذاکراتی ٹیم مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے2014 دھرنےمیں ریاست کے خلاف بیانات دینےوالوں پرپابندی نہیں لگائی تھی۔