بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین سی بی اے حیدرآباد کے مجلس عاملہ کا اجلاس

31

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین سی بی اے حیدرآباد کے مجلس عاملہ کا اجلاس صدر غلام محمد قریشی کی زیر صدارت بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے موجودہ حالات، ملازمین کو درپیش مسائل اور عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے مجلس عاملہ کے ممبران سے مشاورت کی گئی۔ مجلس عاملہ کے ممبران نے عدالت عظمیٰ کے احکامات پر بلدیہ اعلیٰ میں عمل درآمد کرانے کے لیے کورٹ سمیت دیگر اقدامات کا مکمل اختیار صدر غلام محمد قریشی اور جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت کو دیا اور کہا کہ اسکالر شپ، یونیفارم اور دیگر مراعات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے یونین ہڑتال کے اقدام پر بھی عمل کرے جبکہ جنرل باڈی کا اجلاس 30 اکتوبر کو گیارہ بجے مین بلڈنگ جناح ہال میں طلب کیا گیا۔