قائد میاں نواز شریف پر ایک اور مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، کلیم شیخ

39

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع حیدر آباد کے صدر کلیم شیخ نے کارکنان سے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ قائد میاں نواز شریف پر ایک اور مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، ہمارے قائد ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کچھ لوگ آزادی مارچ کے حوالے سے منفی پروپینڈا کررہے ہیں کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف میں دو رائے ہیں، شریف برادران کو الگ الگ کرنے کا خواب ہمیشہ شرمندہ تعبیر رہے گا۔ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اپنے قائد سے عہد وفا کتا ہوا۔ 27 اکتوبر کو مارچ میں شرکت کرے گا۔