حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جامعہ مسجد محمد ی دارلسلام پریٹ آباد کے عہدیداران نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم پرائمری حیدر آباد مسجد کی جگہ سے ناجائز قبضہ ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء سے ڈائریکٹر پرائمری سفر صاحب، ڈی ای او ایلمنٹری حاجی اشرف، ٹی ای او سٹی پرائمری اسکول مرزا پاڑہ کے ہیڈ ماسٹر جعفر کو تحریری طور پر لکھ رہے ہیں کہ مسجد کی جگہ خالی کی جائے مگر 12 جولائی 2019ء کو سابقہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی مختار کار کے ساتھ ڈی ای او ایلمنٹری حاجی اشرف نے اسماعیل لغاری اور ہیڈ ماسٹر محمد جعفر کو اجازت دی اور پولیس کے ساتھ اسکول پر چھاپا مارا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وحدیث پڑھانے کی جگہ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، جو فوری ختم کرایا جائے۔