حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان لیبر فیڈریشن حیدر آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر ریاص محمد جنرل سیکرٹری سلطان چانڈیو، جوائنٹ سیکرٹری توفیق نور خان نے کہا کہ کیراج اینڈ ویگن ورکشاپ حیدر آباد کے اسسٹنٹ ورکس منیجر عتیق احمد کو تعینات کیا گیا، یہ شخص بوائلر میکر ہے، جبکہ یہاں سی زیڈ ڈبلیو ٹریڈ کا شخص لگایا جاسکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کا مذاق اڑایا جارہا ہے، جس میں عدالت کے احکامات ہیں کہ اہم سیٹ پر متعلقہ شخص کو ہی لگایا جائے۔ اس شخص نے باقاعدہ طور پر کرپشن کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہوا ہے۔ موجودہ حکومت خصوصاً وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا نعرہ ہے کہ کرپشن سے پاک پاکستان تو پھر عتیق احمد کو فوری ہٹایا جائے۔ لاہور یا راولپنڈی سے اسسٹنٹ ورکس منیجر بھیجا جائے اور کرپشن کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور قرار واقعی سزا دی جائے۔