بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،میر ضیاء لانگو

113

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،قانون کی بالادستی پرسمجھوتا نہیں کرینگے، صوبے میں ترقی کا عمل تیز ہواہے،عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہترہے،جرائم کی شرح کم کرنے کے لیے پولیس اورلیو یز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے صوبائی کا بینہ نے 5 سالہ جا مع پلان کی منظوری دی۔ عوام کو تعلیم ،صحت ،روزگاراور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرکے عسکریت پسندی اورانتہا پسندی کی منفی سوچ کو روکا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو فعال اور سی پیک کے منصوبوں میںمقامی آبادی کی شراکت داری یقینی بنانے کیلیے متعدد اقدامات کیے ہیں ، صوبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور حیدرعلی شکوہ۔ ،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کے علا وہ دیگر حکام نے شرکت کی۔
میر ضیاء لانگو