آصف زرداری کو انتقام کا نشانہ بنانے والے اپنے مستقبل کی فکر کریں،نیئر بخاری

108

پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنانے والے اپنے آنےوالے کل کو نہ بھولیں،آصف زرداری کو جھکانے کی ہرکوشش اور کاوش ناکامی پر ختم ہوتی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری کا کہناتھا کہ شدید علیل آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا، آصف زرداری کے علاج کے بارے میں  ڈاکٹرز کی ہدایات  کونظر انداز کرناقانونی حق کا قتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو دباؤ میں لانے کے حربے اور ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہو سکتے۔