سیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، شاہد آفریدی

141

شاہدآفریدی کا کہناہے کہ قومی ٹیم کی حالت70سال سےایسی ہی ہے،کبھی تسلسل نہیں رہا، بد قسمتی سے عبدالرزاق کے بعد قومی ٹیم میں  ہارڈ ہٹر کوئی نہیں آیا ،مصباح الحق کےپاس تین عہدےہیں ان پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہدآفریدی نے گوجرنوالہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ  قومی ٹیم میں بہتری لانے کیلئےسخت فیصلے کرنے ہوں گے ،نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے پھر غائب ہوجاتا ہے۔

شاہدآفریدی نے کہا کہ سیاست میں آنےکےسوال پرنہ کردوں اوربعدمیں آگیاتوکیاکروں گا، سیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے،کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اکیڈمی بناناچاہتاتھا مگر سندھ حکومت کی طرف سےمثبت تعاون نہیں ملا۔

سابق کپتان نے پاک سر ی لنکا حالیہ سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکنز نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔