جماعت اسلامی آزاد جموںو کشمیر کی  مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہوگا

42

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا ،ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمودخان کی زیر صدارت آج دن 2بجے کھنہ مرکز اسلام آباد میں ہو گا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال اور میرپور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔