کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں ہر سال 20 اکتوبرکو شیف ڈے منایا جاتا ہے۔ کوتھم اور پاکستان شیف ایسوی ایشن مل کر پاکستان میں یہ دن مناتے ہیں،یہ دن ان طلباء و طالبات کو اس میدان میں ایک بہترین کیریر بنانے کے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
کوتھم پاکستان میں شیف کی فیلڈ میں بین الاقوامی سطح پر تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ ہے اسی لئے کوتھم اور پاکستان شیف ایسوی ایشن مل کر پاکستان میں یہ دن مناتے ہیں۔بین الاقوامی شیف ڈے کے موقعے پر اس سال کا مرکزی خیال صحت مند غذا آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کے مطابق گوتھم کراچی نے اپنے ادارے کے طلباء وطالبات کے صحت مند غذا کی نمائش کا اہتمام کیا جس میں کالج کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس مقابلے میں شریک اول،دوم اور سوم آنے والے طلبا ء کو تعر یفی اسنادی گئی، شیف ڈے کے حوالے سے شیف انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے شیف اور کو تھم کے طلباء و طالبات نے کالج سے فاران کلب تک ایک آگاہی شیف واک کا اہتمام کیا،
بعد ازں فاران کلب کے آڈیٹوریم میں بین الاقوامی شیف ڈے کے حوالے سے باقائدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر کوتھم کالج کے ڈائریکٹر صابر احمد نے آنے والے شیف اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے اس فیلڈ میں نئے آنے والے رجحانات اور کھانے پینے کے زوق میں اضافہ اور شیفس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مانگ سے طلباء وطالبات کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کوتھم شیف کی فیلڈ سے وابستہ طلباء کو پاکستان میں متعارف کرانے اور آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء کے لیے پاکستان اور بیرون ممالک میں اپنے کاروبار کے لئے بہترین مواقع موجود ہیں لہذا جونوجوان بھی شیف کو بطور کیریر اپنانا چاہتے ہیں وہ آگے بڑھے ان کیلئے شاندار مواقعے اور گنجائش موجود ہے۔ دریں اثناء شیف انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں اورطلباء وطالبات میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔