وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کے خلاف ثبوت موجود ہیں لیکن گواہوں کی جان کو خطرہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگون کرتے ہوئے شہریار آفریدی شہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کو ڈرگ لارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ اے این ایف جب بھی سیاسی ڈرگ ڈیلرز پر ہاتھ ڈالتی ہے تو اسے میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جاتا ہے،پی ٹی آئی حکومت ڈرگ ڈیلرز کے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال رہی ہے۔
انہوں نےاس بات کا پھر سے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس راناثناء اللہ کے خلاف ثبوت موجود ہے ،لیکن ہمارت گواہوں کی جان کو خطرہ ہے اورگواہوں کی جان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور کیس کو راولپنڈی منتقل کیا جائے۔