پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک وعوام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے، غلام رسول کلہوڑو

30

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیڈریل کونسل کے رکن غلام رسول کلہوڑو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک وعوام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ بلاول سے آمروں کی ناجائز اولاد خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرکے پہلے بھی قید کیا گیا لیکن وہ سرخرو ہو کر صدر پاکستان منتخب ہوئے اور وطن کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔ پی پی کو آج بھی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن جیالے نہ پہلے گھبرائے ہیں نہ اب اور عوام کی قوت سے پیپلز پارٹی پھر اقتدار میں آئے گی۔