کوئٹہ، اتائیوں، کلینکس اور لیبارٹریوں کیخلاف کارروائی، 3 سربمہر

51

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے پرائیویٹ اسپتال، اتائی ڈاکٹر، کلینک، لیبارٹریریز ومیڈیکل اسٹورز نے چیئرمین ڈاکٹرنسیم کٹکے زئی کی سربراہی میں جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کاشف بلڈ بینک کو زائد المیعاد بلڈ اور بغیر اسکریننگ و پیتھالوجسٹ پر سیل کردیا۔ اس کے علاوہ نیشنل لیب اور ایاز لیب کے ایکسرے اور الٹرا سائونڈ کو بھی سیل کردیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے پرائیویٹ اسپتال، اتائی ڈاکٹر، کلینک، لیبارٹریریز ومیڈیکل اسٹورز نے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے زائد المیعاد بلڈ، بغیر اسکریننگ اور پیتھالوجسٹ کے نہ ہونے پر کاشف بلڈ بینک کو سیل کردیا۔ اس کے علاوہ نیشنل لیب اور ایاز لیب کے ایکسرے اور الٹرا سائونڈ کو بھی سیل کردیا ہے۔ کمیٹی نے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی کی سربراہی میں چیئرمین صوبائی بورڈ ڈرگ کے چیئرمین اسد خان کاکڑ، سینئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ کے ہمراہ 3 میڈیکل اسٹور سے غیر رجسٹرڈ دوائیاں اور کینولے بھی ٹسٹ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے لیے سیمپل لے کر کیس درج کیے۔ اس سلسلے میں متعدد کو وارننگ بھی جاری کردی ہے اور 15دن کے اندر اندر تمام لوازمات مکمل کرکے تحریری شکل میں ڈی جی آفس میں جمع کروانے کے نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین صوبائی بورڈ ڈرگ کے چیئرمین اسد خان کاکڑ، سینئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ بھی موجود تھے۔