مردان: جائداد کا تنازع، چچا زاد بھائی کی فائرنگ، بچی سمیت 5 افراد جاں بحق

37

مردان (آن لائن) مردان میں تھانہ صدر کے علاقہ گوجر گڑھی نوے کلی میں7 منزلہ مکان کے تنازعے پر چچازاد بھائی نے گھر میں گھس کر تکرار کے بعد فائرنگ کر کے ماں، 3 بیٹوں اور کم سن نواسی سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتولین میں 55 سالہ شازیہ، اس کے 2 بیٹے 36 سالہ عابد علی، 26 سالہ ظفر علی، 17 سالہ سوتیلا بیٹا آصف اور 5 سالہ نواسی زرفشاں شامل ہیں۔