ڈ ی جی خان، انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا

61

ڈیرہ غازی خان(صباح نیوز) ڈیرہ غازی خان کی حدود میں انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے 40ہزار لٹر ڈیزل بہہ گیا، ڈرائیور اور ہیلپرزخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کسی مزیدحادثے کے خدشے کے پیش نظر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔