تمام جمہوری قوتیں آزادی مارچ میں ساتھ ہونگی، زاہد خان

60

تالاش (آن لائن) اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ تمام جمہوری قوتیں آزادی مارچ میں جے یوآئی کے ساتھ ہوں گی، مارچ کے شرکاء پر تشدد کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ جے یو آئی دیرلوئرکے وفد نے ضلعی امیر سراج الدین کی قیادت میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان سے ان کی رہائش گاہ اوڈیگرام ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر زاہد خان نے وفد کو یقین دلایا کہ آزادی مارچ ملک کے سیاسی مستقبل کا تعین کردے گا۔ زاہد خان نے کہا کہ اے این پی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے، ناکام پالیسیوں کے سبب اسٹاک مارکیٹ بیٹھ چکی ہے، بے روزگاری، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے، جس کا واحد حل موجودہ حکومت کی رخصتی اور نئے شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد یا مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا تو اے این پی کے کارکن اسلام آباد کا رخ کریںگے اور اس صورت میں اسفند یار ولی خان مارچ کی قیادت کرینگے۔