جعلی اکاؤنٹس کیس کے جلد منطقی انجام کیلیے 6 رکنی پراسیکیوشن ٹیم قائم

46

راولپنڈی(آن لائن)نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے 6رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی۔سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں 6رکنی ٹیم سارا وقت صرف جعلی اکاؤنٹس کی پیروی کو دے گی۔ٹیم میں عرفان بھولا،مدثر نقوی،سہیل عارف،عثمان مسعود اور وسیم جاوید شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس مقدمات کے لیے خصوصی پراسیکیوشن 6رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی سردار مظفر عباسی کریں گے۔خصوصی ٹیم مکمل وقت جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات کو دے گی ۔نیب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دونوں ریفرنسز میں نیب کی نمائندگی مدثر نقوی کریں گے، سردار مظفر عباسی روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ کوارٹرز کو جبکہ ہفتہ وار ڈی جی نیب کو مقدمات کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔