جنرل (ر) حمید گل مرحوم کی اہلیہ آرمی قبرستان میں سپرد خاک

268
راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی مرحوم حمید گل کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی مرحوم حمید گل کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے

راولپنڈی(صباح نیوز)انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل مرحوم کی اہلیہ اورمحمد عبداللہ گل ، عمر گل اور عظمیٰ گل کی والدہ ماجدہ کو اشک بار آنکھوں اور سسکیوں کے ساتھ آرمی قبرستان میں جنرل حمید گل مرحوم کے قدموں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ عبداللہ گل اور عمر گل نے اپنی والدہ ماجدہ کو لحد میں اتارا اور کہا کہ ہم اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی روایات کو وسعت قلبی کے ساتھ آگے بڑھائیں گئے اور میں اشک بار آنکھوں سے نماز جنازہ کے شرکاء سے تشکر کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے کڑی آزمائش کے موقع پر سوگوار خاندان کی ڈھارس بند ھا ئی ۔مرحومہ کی نماز جنازہ کل جماعتی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی جس میں ملک بھر کی دینی،سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور سابق جرنیلوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ نمازجنازہ میں افغان طالبان وفد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل (آج) پیر کو دن 3بجے چکلالہ کے عسکری ویلاز میں جنرل حمید گل کی رہائش گاہ پر عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔آرمی قبرستان میں مرحومہ کے نماز جنازہ کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔مرحومہ کی نمازجنازہ میںتینوں مسلح افواج کے سابق سروسز چیفس سمیت ملک کے معروف صحافیوں ، دانشوروں،کالم نگاروں،وکلاء،ججز تاجروں صنعت کاروں ، ڈاکٹروںسمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات تعلق رکھنے والی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔مرحومہ کی قبر پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔