اسلام آباد ہوٹل کی انتظامیہ معاہدوں کی پاسداری کرے

65

پاکستان ہوٹل، ریسٹورانٹس، کلب، ٹورزم، کیٹرنگ اینڈ الائیڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری غلام محبوب، صدر ناصر امان سندھو نے اپنے ایک بیان میں ا سلام آباد ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے معاہدات کی خلاف ورزی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد ہوٹل کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونین کے ساتھ کیے گئے قانونی معاہدات پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی اقدامات سے گریز کرے بصورت دیگر اسلام آباد ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف نہ صرف قانونی کاروائی کی جائے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے ۔ مزدور رہنمائوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے، سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی میں کنٹری بیوش کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مزدور علاج معالجہ کی سہولت اور پنشن سے محروم ہو گئے ہیں، مزدوروں کے درمیان عدم مساوات کی پالیسی رکھی ہوئی ہے یکساں کام کا یکساں معاوضہ کی پالیسی کے بجائے پندرہ پندرہ سال سے کام کرنے والے مزدوروں کو پرموشن میں نظر انداز کیا جا رہا ہے اور منظور نظر لو گوں کو نوازہ جا رہا ہے، مزدورں کو ابھی تک بونس نہیں دیا گیا جبکہ معاہدے کے مطابق ستمبر میں بونس کی ادائیگی کی جانی تھی، اسی طرح اور ٹائم بھی قانون کے مطابق ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے ان اقدا مات کے نتیجے میں مزدوروں مین سخت بے چینی پائی جاتی ہے جو ادارے کے صنعتی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ہوٹل فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے اسلام آباد ہوٹل کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ ہوٹل انتظامیہ مزدور دشمن رویہ کو ترک کرے ، طے شدہ معاہدات پر عمل درآمد کرے، مزدوروں کی نمائندہ ایمپلائز یونین سے تمام معاملات پر مشاورت کرتے ہوئے فوری طور پر سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی میں قانون کے مطابق کنٹری بیوشن جمع کرائے تا کہ محنت کش ان مرا عات سے مستفید ہو سکیں، بصورت دیگر فیڈریشن کی جانب سے قانونی کارروائی کی جائے گی۔