پشاور (صباح نیوز) کام میں مداخلت پر چیئرمین بورڈ آف گورنر ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر رحمن نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔ چیف سیکرٹری کو ارسال کیے گئے استعفے میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کام میں مداخلت کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے کمیشن کے معاملات متاثر ہو رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رحمن سے قبل 3 ارکان گورنر ہیلتھ کیئر کمیشن استعفا دے چکے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے وضاحت دی کہ سابق سی ای او ڈاکٹر رحمن کے خلاف بے ضابطگیوں کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، وہ ضابطگیوں کے خلاف اقدامات نہیں کر سکے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ بورڈ آف گورنر کے
ارکان نے چیئرمین کی ناقص کارکردگی پر خط بھی لکھے اور خط کی بنا پر بورڈ آف گورنر کے ارکان نے استعفے دیے۔
احتجاجاً استعفا