ملک چلانا کرکٹ میچ کھیلنے جیسا نہیں ہے،بلاول بھٹو زرداری

91

راولپنڈی :بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک چلانا کرکٹ میچ کھیلنے جیسا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے پارلیمنٹ کو تالا لگا دیا  ہے ۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک چلانا کرکٹ کھیلنے جیسا نہیں ہے ، پی ٹی حکومت نے پارلیمنٹ کا تالا لگا دیا ہے ،زینب الرٹ بل کو بھی ایوان میں نہیں لایا گیا،عوام اس نااہل حکومت کوگھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

بلاول نےمزیدکہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پرسابق صدر آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا تھا،عدالت نے بھی حکم دیا تھا کہ آصف زرداری کو میڈیکل سہولتیں دی جائیں۔ ہم اپنے انسانی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں جوہر پاکستانی کا حق ہے۔

بلاول نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظالموں کےسامنے سر نہیں جھکائیں گے، پیپلزپارٹی نے کبھی احتساب اور انویسٹی گیشن پر اعتراض نہیں کیا، کیس سندھ کا ہے اور پنڈی میں چلایا جا رہا ہے۔

پی پی چئیرمین نے کہا کہ پورےملک میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ سابق صدرزرداری کاٹرائل پنڈی میں کیوں ہو رہا ہے،آصف زرداری پہلےبھی11سال کسی کنوکشن کےبغیرجیل میں گزارے،ہم پر دباؤ ڈالا  جارہا ہے۔

بلاول نے عدالت پر اطلمان کا اظۃار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پراُمیدہیں کہ عدالت ہماری بات سنےگی اورانصاف دےگی۔