بھارت کی سرجیکل اسٹرائیکس پر سوالات اٹھنے لگے

128

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ مکمل عیاں ہونے لگی ،جھوٹے سرجیکل اسٹرائیکس کےدعوؤں پر بھارت میں سوالات کی بھونچاڑ ہوگئی ۔

گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان سمیت 5 افراد شہید ہوئے تو پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 9 فوجیوں سمیت 2 بنکرز تباہ کیے گئے تھے جس پر بھارتی میڈیا اور سرکار نے پاکستان میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کردیا۔

کانگریس لیڈر  اکلیش سنگھ نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی آرمی چیف کو آڑے ہاتوں لیتے ہوئے کہا  کہ سرجیکل اسٹرائیکس ہمیشہ انتخابات سےپہلےہی کیوں ہوتی ہیں۔

اکیلیش سنگھ نےمودی سرکار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ  لگتا ہے اب  بھا رت میں سرجیکل اسٹرائیک پر ہی سیا ست ہوا کرے گی،سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے ایک معمول بن گئے ہیں ، اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ جھوٹےدعوے کیے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کی بھڑک کو ڈی جی آئی ایس پی آ ر نے مسترد کر تے ہوئے کہا کہ  پاکستان نےسفارت کاروں اور میڈیا کو علاقے میں لے جانے کی دعوت بھی دے چکا ہے ،بھارت کو اپنے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کیلئے خود علاقے میں لے جانے کی پیشکش بھی کی جاچکی ہے ۔

یاد رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے جس میں مودی پاکستان مخلاف ایجنڈا اپنا کر ووٹ حاصل کرنےکی کوشش کررہے ہیں ۔

اس سے قبل مودی نے انتخابی جلسے  سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم پاکستان کا پانی بند کردیں گے’۔