جماعت اسلامی 27اکتوبرکو گجرات میں  آزادی کشمیرمار چ کریگی ،انعام الحق اعوان

67

راولپنڈی (وقائع نگارخصوصی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ72سال قبل27اکتوبر1947ء کو ہندوستان نے کشمیرمیں فوج داخل کرکے غاصبانہ قبضہ کیا تھا اس دن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم سیاہ منایا جاتا ہے ،جماعت اسلامی نے یوم سیاہ ڈے پر گجرات میںامیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی زیرقیادت عظیم الشان آزادی کشمیرمارچ منعقد کرنے کافیصلہ کیا ہے،جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ،صوبائی امیرشمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،امیرضلع گجرات سیدضیاء اللہ شاہ،چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ سمیت دیگرسیاسی قائدین بھی خطاب کریں گے ،صوبائی ترجمان کے مطابق 27اکتوبرکے آزاد ی کشمیرمارچ کا آغاز دن 2بجے فوارہ چوک سے ہوگا ،کچہری چوک پہنچ کرمارچ کااختتام ہوگا جہاں ایک بڑے جلسہ سے قائدین خطاب کریں گے ۔