جہاد کشمیر مارچ کی تیاریاں عروج پر ،ڈی سی چوک پر کیمپ قائم

54

جیکب آباد( نامہ نگار) جماعت اسلامی کی طرف سے 25اکتوبر کو لیاقت بلوچ کی قیادت میں ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، اس حوالے سے شہر کے اہم ڈی سی چوک پر جماعت اسلامی کے تحت عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے کیمپ لگادیا گیا ، جس میں شہر بھر سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کیمپ سے شہریوں کو 25اکتوبر کو ہونے والے جہاد کشمیر مارچ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے جبکہ صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز چنا، نائب قیم عبدالحفیظ
بجارانی، ضلع امیر حاجی دیدار لاشاری نے دورہ کرکے کیمپ پر موجود کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر مارچ وقت کی بڑی ضرورت ہے، 25اکتوبر کو جیکب آباد میں تاریخی مارچ ہوگا ۔
کیمپ قائم