پشاور اور کرک میں 29 بے نامی جائیداد سامنے آگئیں

33

پشاور (نمائندہ جسارت) پختونخوامیں کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدادکا انکشاف ہوا۔ پشاور اور کرک میں 29 بے نامی جائیداد سامنے آگئیں۔محسن احسان ڈپٹی کمشنر ایف بی آر ریجنل ہیڈکوارٹر نے کہا ہے پشاور اور کرک کی ضلعی انتظامیہ نے اب تک 29 بے نامی جائیداد کی تفصیلات بھیج دی ہیں۔ بے نامی جائیدادمختلف ناموں اورشناختی کارڈز پر رجسٹرڈ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے پوش علاقوں حیات
آباد یونیورسٹی ٹاؤن، دیگر اضلاع کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بے نامی جائیداد واقع ہیں۔ ایف بی آرنے بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات اکھٹی کرلی ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادمختلف ناموں اورشناختی کارڈز پر رجسٹرڈ، کروڑوں روپے کی جائیدادکو قبول کرنے والا کوئی نہیں، بے نامی جائیدادپشاورحیات آباد اوریونیورسٹی ٹاؤن میں واقع ہیں ان جائیدادکا ڈیٹا بے نامی زون اسلام آباد کو ارسال کردیا ہے جبکہ ڈی آئی خان سمیت دیگراضلاع کے لیے ایف بی آرکی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادشہرکے دیگر پوش علاقوں میں بھی موجود ہیں، ایف بی آر آفیسرز پر مشتمل ٹیموں میں اضافہ کردیا گیا۔
بے نامی جائداد