فوج نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن وامان قائم کیا، عبدالقیوم شیخ

43

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن وامان قائم کیا، سیاستدان کیوں عوام کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کی سازش 49برس سے کررہے ہیں، ہر انتخابات کے بعد معیشت تباہ، روپے کی قدر قیمت میں کمی پر عوام میں سوالات اٹھنے لگے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر قرضے نظریاتی ملک کا موٹر وے اور دیگر اراضی اس طرح گروی رکھ دی جیسے ملک میں بادشاہت ہو کسی سول حکومت نے نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام بے اختیار ہیں، ملک کو محب وطن تجربہ کار حلف یافتہ سویلین انقلابی احتسابی کونسل کی ضرورت ہے تاکہ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کے ردعمل میں ملک کا انتظام سنبھال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سول خفیہ وفاقی ادارہ انسدادِ ملاوٹ جعلی ادویات، زائد المیعاد ادویات بیچ کر کرپشن پر قابو پایا جاسکے۔ 17 اور 22 گریڈ کے پانچ افراد ضلعی سطح پر تقرر کرتے ہوئے غیر تعلیم یافتہ افراد کی نامزدگیاں کی جائیں۔ عوام کو معلوم ہے آمدنی سے زیادہ اثاثے کن لوگوں کے ہیں، محکمہ کو رینجرز طلب کرنے، جرمانے کی رقم سے محکمے کے نامزد افراد کو 20 فیصد فوری دینے کا طریقہ کار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے والے عوام سے جی ایس ٹی وصول کرکے خزانے میں جمع نہ کرنے والے بلاسودی قرض لینے والے منظر عام پر آئیں گے، معلوم ہوگا کہ کس کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حیدرآباد کے بے روزگاروں کے لیے پیکیج کا اعلان کریں۔ ایک لاکھ روپے من پسند افرا دکو نہ دیے جاسکے۔