عمران خان کی کینیڈین وزیر اعظم کوانتخاب میںکامیابی پر مبارکباد

98

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کینیڈا میں انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ میں کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے پیر کو کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پہلی بار سن رہا ہوں کہ نواز شریف کوجیل میں نہاری دی جاتی ہے‘حسین نواز
لندن(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاکہ میں نے نواز شریف کو زہر دینے کا الزام نہیں لگایا بلکہ خدشات کا اظہار کیاہے ۔ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں پتا نہیں کیا کہا گیا ہے ؟ نواز شریف کے لیے گھر کا کھاناجاتا ہے اوران کونہاری دیے جانے کے بارے میں پہلی مرتبہ سن رہا ہوں ۔