نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

108

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی کی درخواست اعتراضات کے باوجود سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ نواز شریف بیماری کی وجہ سے تکلیف میں ہیں لہذا میڈیکل گراؤنڈ پر ان کی سزا معطل کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی موجودہ بیماری سے انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ڈاکٹر ابھی تک بیماری کی وجوہات تشخیص نہیں کر سکے۔ شہباز شریف نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بون میرو پلیٹلٹس بن نہیں رہا اور بیماریوں سے بچانے والا اندرونی نظام کمزور ہو چکا ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ درخواست کی سماعت جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔