بھارت کی جمہوریت اور معیشت خطرے میں ہے، امریکی جریدہ

183

امریکی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ جمہوریت اور معیشت دونوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ۔

دی اکانومسٹ  کی رپورٹ کے مطابق  اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی شرح میں بھی خطرناک حدتک کم ہوئی ہے،ستمبر کے آخر تک کاروبار میں سرمایہ کاری میں  88 فیصد تک کمی ہوئی۔

دی اکا نومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے،معصوم  کشمیریوں کی گرفتاریاں،مقبوضہ کشمیرکی خواتین کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات بھارتی ریاست آسام میں مسلمانو ں کی شہریت ختم کرنا ،ہندوستانی تاریخ میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی کی جا رہی ہے۔

میگزین نےاپنی رپورٹ میں  مودی حکومت کی پالیسیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے شدید بحران کا شکار ہیں، معیشت نا اہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود مغرب کا تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔