سری نگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک کو مودی سرکارنے تبدیل کردیا ان کو گوا کا گورنر لگا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریش چندرا مرمو اور رادھا کرشنا ماتھور کو جموں کشمیر اور لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔ستیا پال ملک پہلے بہار میں بھی گورنر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور 2018ء میں ان کو گورنر اڑیسہ کا بھی اضافی چارج دیا گیا تھا۔ نئے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرہ وزارت خزانہ میں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے اور سول سرونٹ بھی ہیں ، رادھا کرشنا ماتھور بھی سول سرونٹ ہیں اور وہ نومبر 2018ء میں سی آئی سی کے عہدے سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔